پشاور،،اسلحہ کاآزادانہ استعمال کرنیوالے چارافرادگرفتار

منگل 20 اکتوبر 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) چمکنی میں جائیدادکے تنازعہ پراسلحہ کاآزادانہ استعمال کرنیوالے چارافرادکوگرفتارکرلیاگیاہے،چمکنی پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ ٹگہ قلعہ میں جائیدادکے تنازعہ پردومسلح گروپ ایک دوسرے کیخلاف اسلحہ کاآزادانہ استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں شدیدخوف وہراس پھیل گیاہے اورجانی نقصان کاقوم امکان ہے،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسلح ملزمان گل رسول، حبیب الرحمن،عزیز اورشیرمحمدکواسلحہ سمیت گرفتارکرلیاہے،جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں