ڈی آئی جی سپیشل پرانچ سمیت 7 پولیس افسران کے تبادلے وتعیناتیاں

منگل 20 اکتوبر 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی کی ہدایت پر ڈی آئی جی سپیشل پرانچ سمیت 7 پولیس افسران کے تبادلے وتعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے سنٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیہ گریڈ 20 ڈی آئی جی سپیشل برانچ اختر حیات کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن، ایس پی ٹریفک بخت زادہ کو ایس پی انوسٹی گیشن وزیرستان، ڈی ایس پی عمر درازکو ایس پی انوسٹی گیشن نارتھ وزیرستان ،سجاد احمد کو سپیشل برانچ سے ایس پی انوسٹی گیشن مہمند، ڈی ایس پی خالد عثمان کو ایس پی انوسٹی گیشن کرم اور علی حسین کو سی ٹی ڈی سے ایس پی انوسٹی گیشن اورکزئی لگا دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں