حالیہ اصلاحات کے نتیجے میں معدنیات سب سے زیادہ آمدن دینے والا محکمہ ہوگا ،عارف زئی

جمعرات 22 اکتوبر 2020 23:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی کی زیر صدارت محکمہ معدنیات کا جائزہ اجلاس جمعرات کو سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات حمیداللہ جان بھی موجود تھے۔محکمہ معدنیات کے متعلقہ اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی عارف احمدزئی نے ریمارکس دیئے کہ خیبرپختونخوا معدنی ذخائر سے مالامال صوبہ ہے اس کے پہاڑ و میدان سب قیمتی معدنیات سے بھرے ہوئے ہیں۔

اس سے استفادہ کرنے کے لیے محکمہ معدنیات کے آفیسرز بہترین خدمات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ اصلاحات کے نتیجے میں مستقبل قریب میں محکمہ معدنیات صوبے میں سب سے زیادہ آمدن دینے والا محکمہ ہوگا جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ یہ غربت مکاو پروگرام میں مددگار ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی نے محکمہ معدنیات کے آفیسرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی معدنیات عوام کی امانت ہے۔

اس سے بروقت اور بہترین طرز ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے تجاویز پیش کی جائیں۔ تاکہ اس کی منظوری دے کر عوام تک اس کے فوائد پہنچائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات کی کوشش ہے کہ ضلعی سطح پر دفاتر کو تمام تر آسانیاں دیں تاکہ وہاں پر کارکردگی مزید بہترین بنائی جاسکی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں