-پشاور:ضابطہ دیوانی میں ترامیم کے خلاف خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر وکلاء کی عدالتی بائیکاٹ دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی

اتوار 25 اکتوبر 2020 18:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) ضابطہ دیوانی میں ترامیم کے خلاف خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر وکلاء کی عدالتی بائیکاٹ دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے جبکہ ہفتے کے روز بھی وکلاء ہڑتال جاری رکھیں گے صوبائی حکومت نے ضابطہ دیوانی میں ترامیم کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات کی ہے جو کہ اس معاملے پروکلاء سے مذاکرات کرینگے وکلاء کے عدالتوں سے ہڑتال کے باعث عدالتوں میں بدستور مقدمات میں پیش رفت نہ ہو سکی جبکہ سائلین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر وکلاء 17ا کتوبر سے احتجاج پر ہے ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے مقدمات پر جلد سماعت ختم کرکے سائلین اور موکلین کو نئی تاریخیں دیدی جاتی ہے جبکہ دیوانی مقدمات کے علاوہ جیلوں میں پڑے ملزمان ضمانت اور دیگر درخواستوں پر بھی پیش نہیں ہو رہی ہے بار کونسل نے ہڑتال 27اکتوبرتک جاری رکھنے کا اعلان پہلے سے کر چکی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں