ْ موجودہ حکو مت نے خیبر پختونخوا میں جنگلات کے تحفظ اور فروغ کا عزم کر رکھاہے،اشتیاق ارمڑ

اتوار 25 اکتوبر 2020 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات ،ماحولیات اور جنگلی حیات سید اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکو مت نے خیبر پختونخوا میں جنگلات کے تحفظ اور فروغ کا عزم کر رکھاہے اور اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں کیونکہ یہ واحد ذریعہ ہے جس سے بڑھتی ہوئی مو سمیاتی تبدیلی کے مسائل پر قابو پایا جا سکتاہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیر جنگلات نے کہا کہ ہماری گزشتہ حکومت کے دوران بلین ٹری ایفارسٹیشن کے تحت ایک ارب سے زائد پودے لگائے گئے جبکہ موجودہ دورحکومت میں بھی ایک ارب سے ذائد پودے لگا کر اہداف کو پورا کریں گے۔انھوں نے کہا جنگلات ہماری توانائی اور تعمیراتی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں بھی بڑے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس قومی دولت کے تحفظ اور فروغ کے لئے غیر قانونی کٹائی اور سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرے گی ۔انھوں نے خبردار کیا کہ جنگلات کی ناجائز کٹائی میں ملوث افراد کے ساتھ آ ہنی ہاتھوںسے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں