ضلع ملاکنڈ کے حدود میں دیگر صوبوں کے سٹامپ پیپرز کی فروخت پر دفعہ 144کے تحت مکمل پابندی عائد

بدھ 25 نومبر 2020 20:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنرو کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے ضلع ملاکنڈ کے حدود میں دیگر صوبوں کے سٹامپ پیپرز کی فروخت پر دفعہ 144کے تحت مکمل پابندی عائد کی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر عرصہ 2 ماہ کے لیے نافذالعمل ہوگی جبکہ اس حکم نامے کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں