خیبر پختونخوا میں ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے اور جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی

بدھ 2 دسمبر 2020 23:43

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) محکمہ داخلہ حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ریسٹورنٹس میں ان ڈورکھانا کھانے اور جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ریسٹورنٹس میں کھلی فضا میں کھانا کھانے اور پارسل لے جانے کی اجازت ہوگی محکمہ داخلہ نے مذکورہ پابندی این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں لگائی ہے جبکہ اس حکم نامے کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں