سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 19 افراد گرفتار

گرانفروشوں کیخلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا ‘ آفتاب عمر

جمعہ 15 جنوری 2021 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2021ء) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان ‘ سیکرٹری محکمہ خوراک فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے حیات آباد اور گلبرگ کے مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس میں اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔

سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 19 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے ۔ گرانفروشوں میں سبزی و پھل فروش ‘ دودھ و دہی فروش ‘ جنرل سٹور و بیکری مالکان ‘ قصائی اور دیگر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ پوائنٹس مالکان سرکاری نرخناموں کو دکانوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے سمیت اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز اور فوڈ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں