? پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اداروں کی مضبوطی کی خاطر سیاسی جمہوری قوتوں کا ساتھ دیکر ظالم جابر حکمرانوں کو بسترہ گول کرنے پر مجبور کردیا ہے،انجینئرہمایون خان

اتوار 17 جنوری 2021 20:00

Iپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر ہمایون خان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اداروں کی مضبوطی کی خاطر سیاسی جمہوری قوتوں کا ساتھ دیکر ظالم جابر حکمرانوں کو بسترہ گول کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اور مضبوط عوامی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔ پیپلز پارٹی اس میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرکے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔

پی ڈی ایم اپنے اہداف کے قریب پہنچ ہوچکی ہے۔ پی پی پی کے کارکنان اسکی کامیابی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ وہ ہاتھیان میں سابق ناظم خان ضیاء اللہ خان کے صاحبزادے خان سیف اللہ خان کے دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر رحیم داد خان۔

(جاری ہے)

پی پی پی مردان ڈویژن کے صدر شوکت علی خان ایڈوکیٹ۔پی کے 55 کے صدر اسد خان۔

شعیب عالم خٹک۔جہان زیب جیالا۔میرزمان۔ظاہر خان پائندہ خیل اور دیگر موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کامیاب جلسوں اور عوامی پزیرائی سے جعلی حکمرانوں کی نیندیں اڑچکی ہے۔موجودہ سلیکٹیڈ حکمرانوں کو مزید اقتدار میں رہنے سے ملک و قوم کو درپیش مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ مہنگائی بے روزگاری بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عام لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔

حکومت لاکھ کوشیش کریں۔ شروع ہی دن سے ناکام ہے۔ اور ناکام ہی رہیگا۔ انھوں نے بتایا کہ دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا میں پی پی پی کے پرانے اور نظریاتی کارکن الرٹ ہوچکے ہیں۔جو پی ڈی ایم کی تمام تر سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مکمل طور پر مضبوط اور منظم قوت کی شکل احتیار کرچکی ہے۔اس کو کمزور کرنے کی تمام تر سازشیں ناکام ہوکر جعلی حکمرانوں کا دھڑن تختہ کریگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں