ٌقبائلی ا ضلاع ضلع اورکزئی ہنگوکے مختلف علاقوں میں موبائل ہسپتال فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 17 جنوری 2021 22:15

چ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2021ء) ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرمحمد نیازکے ہدایت پرقبائلی اضلاع ضلع اورکزئی ہنگوکے مختلف علاقوں میں موبائل ہسپتال فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔ کیمپ ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں خدازئی،سواڑوکوٹ اور شیخان، میں لگایاگیا۔ کیمپ پروگرام منیجر ڈاکٹر وصال محمود خان کے زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں ضلع پشاور کے ماہر سرجن ڈاکٹر ،ڈینٹل سپیشلسٹ ڈاکٹر میل وفیمیل ڈاکٹر وںنے مریضوں کا چیک اپ کیا۔

کیمپ مختلف امراض کی او پی ڈی کے ساتھ ساتھ ، ڈینٹل،لیبارٹری ٹیسٹ وغیرہ ماہر ڈاکٹر وںکی نگرانی میں کی گئی۔ اس کیمپ میں پشاور کے ماہر میل ،فی میل ڈاکٹروں نے بھی عوام کی خدمت میں بھر پور حصہ لیا۔ جس میں ہر ممکن کوشش کی گئی کہ لوگوں اور غریب عوام کو معائنے کر ہر قسم سہولیات کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

ضلع اورکزئی کے علاقوں میں یہ کیمپ کئی دنوں تک جاری رہا۔

ٹوٹل2022مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔میل287مریض ، فی میل مریض387او ربچے 724، گائنی 198اور دیگرامراض میںمبتلا 426مریضوںکا فری معائنہ کیا گیاجن میں بچے، بوڑھے ، مرد اورعورتیں شامل تھیں ۔ ڈاکٹر محمد نیازنے کہا کہ اس طرح کے کیمپ آئندہ بھی ہونی چاہئے علاقے کے لوگوں نے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد نیازاور پروگرام منیجر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں