خیبرپختونخوااسمبلی میں تین بلوں کی منظوری،ایک بل پیش

پیر 18 جنوری 2021 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے خیبرپختونخوابعض مالیاتی قوانین میں ترمیمی بل مجریہ2021ء ،خیبرپختونخواانسدادمنشیات ترمیمی بل مجریہ2021اورخیبرپختونخوا شوگرفیکٹریزکنٹرول ترمیمی بل مجریہ2021کی منظوری دیدی یہ بلزبالترتیب وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑ، وزیرقانون سلطان محمد اورمشیرخوراک خلیق الرحمن نے پیش کئے ایوان میں معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم خان نے خیبرپختونخواٹرسٹ ترمیمی بل مجریہ2021بھی پیش کردیا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوااسمبلی نے اے این پی کے رکن بہادرخان کی تحریک استحقاق کی متفقہ طور پر منظوری دیدی ایم پی اے نے تحریک پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنردیر نے گزشتہ ماہ ایک اجلاس طلب کیاتھا جس میں مدعوہواتھا لیکن اے ڈی سی اشفاق احمدنے مجھے میٹنگ سے روکا میں عوامی نمائندہ ہوں اور اسمبلی استحقاق اورقوانین کے مطابق بطورعوامی نمائندہ ایم پی اے ہردفترکا دورہ کرسکتاہے میرااستحقاق مجروح ہو اہے اسے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں