معطل لیویزوخاصہ داراہلکاروں کے معاملے پرٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دی ہے،سلطان محمد

معطل اہلکاروں نے مشکل حالات میں ڈیوٹیاں نہیں دیں تاہم حکومت کسی کیلئے مشکلات پیدانہیں کریگی

پیر 18 جنوری 2021 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) خیبرپختونخواحکومت نے کہاہے کہ715 معطل لیویزوخاصہ داراہلکاروں میں پانچ سو نوکریوں پربحال ہوچکے ہیں باقی ماندہ کیلئے ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے معطل شدہ یہ وہ اہلکارہیں جنہوں نے مشکل حالات میں ڈیوٹیاں نہیں دیں تاہم حکومت کسی کیلئے مشکلات پیدانہیں کریگی۔ پیر کے روز صوبائی اسمبلی اجلاس میں ایم ایم اے رکن عنایت اللہ نے توجہ دلائونوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع خیبر،باجوڑ،ضلع مہمندکی715لیویز خاصہ دارفورس کو13ستمبر2009کونوکریوں سے معطل کردیاگیاتھاجن میں سے پانچ سواہلکاروں کوبحال کردیاگیالیکن215اہلکارتاحال بحالی کے منتظرہیں جواسوقت احتجاج پرہیں جن میں بے چینی پائی جاتی ہے لہذاحکومت متاثرہ اہلکارو کی بحالی کومکمل تنخواہیں اور مراعات کے ساتھ ساتھ جن کی ریٹائرمنٹ کی مدت پوری ہوچکی ہے ان کی جگہ ان کے خاندان کے کسی فردکی بھرتی کیلئے اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

وزیرقانون سلطان محمد نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ 715میں سے پانچ سوبحال ہوچکے ہیں باقیوں کی مشکلات کااندازہ ہے ایک ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس نے معطل اہلکاروں سے درخواستیں طلب کی ہیںیہ وہ لوگ تھے جنہوں نے مشکل حالات میں ڈیوٹیاں چھوڑدی تھیں تاہم حکومت کسی کیلئے مشکلات پیدانہیں کریگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں