حکومت اراضی واگزارکرکے تحفظ فراہم کرے،اچینی بالا کے رہائشی خالد خان کا مطالبہ

بدھ 20 جنوری 2021 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) اچینی بالا کے رہائشی خالد خان نے اپنی اراضی بااثر افراد سے واگزار کرانے کیلئے حکومت سے نوٹس لیکر انصاف اور تحفظ فراہم کرنے سمیت قابضین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے پشاو ر پریس کلب میں خالد خان ،عبدالطیف اور دولت خان نے یگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب ہماری دس کنال اراضی تھی جس پر اس وقت کی اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈارکی ملی بھگت سے حکمران جماعت کے ایم پی اے فہیم خلیل اور شفیق شیر افریدی نے قبضہ کیا اور دونوں ممبر ان نے اپنے مسلح افراد تعینات کیے اور وہاں کمرے بھی تعمیر کیے حالانکہ اس حوالے سے کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہے اور مخالفین اپنا اثرو رسوخ استعمال کر کے نا جائز قبضہ کیے ہوئے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری چھ کنال کی اراضی وگزار کرائی جائے اور عدالتیں فیصلہ آنے تک اس پر کوئی تعمیراتی کام نہ کیا جائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں