بلین ٹری اور ہنی سونامی کے بعد اب بلین ڈرائی فروٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

جمعرات 21 جنوری 2021 23:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء) بلین ٹری سونامی اور بلین ہنی سونامی کے بعد اب بلین ڈرائی فروٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کے تحت خشک میوہ جات کے درخت لگائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ذرائعنے بتایاکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بلین ڈرائی فروٹ پراجیکٹ کے تحت خشک میوہ جات کیدرخت لگائے جائیں گے، منصوبے کی نگرانی گورنرشاہ فرمان کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ زراعت کو منصوبہ جلد قابل عمل بنانے کی ہدایت کردی گئی۔خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ بلین ڈرائی فروٹ پراجیکٹ سے آمدن میں اضافہ اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا، قبائلی اضلاع میں ڈرائی فروٹ پراجیکٹ سے انقلاب آئے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو جامع سروے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ بلین ڈرائی فروٹ کے حوالے سے سروے رپورٹ آنے کے بعد منصوبے کو عملی شکل دی جائے گی، صوبے میں اس پراجیکٹ سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں