محکمہ زراعت شعبہ توسیع خیبرپختونخوا کا تربیتی پروگرام کل منعقد ہوگا

بدھ 27 جنوری 2021 20:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) محکمہ زراعت شعبہ توسیع خیبرپختونخوا نے 28 جنوری بروز جمعرات کوصبح 10 بجے موضع نیامی ناگمان میں قیصر عالم کے حجرہ میں تیل دار اجناس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے ایک تربیتی پروگرام کا انعقادکررہاہے جس میں محکمہ زراعت کے ماہرین کسانوں کو تیل دار اجناس بڑھانے کے حوالے سے تربیت فراہم کریں گے واضح رہے کہ محکمہ زراعت نے صوبے کو زراعت کے شعبہ میں خود کفیل بنانے کے لئے کئی اہم منصوبے شروع کئے ہیں جن میں کسانوں کو سہولیات کی فراہمی سمیت انکو تربیت دینا بھی شامل ہے کیونکہ معیشت کے استحکام میں زراعت کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور کسانوں کو تربیت دئیے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں محکمہ زراعت شعبہ توسیع نے تیل دار اجناس کی پیداوار میں اضافے کے لیے تمام کسانوں کو مذکورہ تربیتی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی ہی.

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں