پشاور میں موسم بہار کی شجرکاری مہم،چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے ناردرن بائی پاس پر پودا لگایا

پیر 1 مارچ 2021 23:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں موسم بہارکی شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے اور اس حوالے سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے ناردرن بائی پاس پر جاری شجر کاری مہم کا جائزہ لیتے ہوئے پودا لگایا۔ اس موقع پرسیکریٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد، سیکریٹری جنگلات شاہد اللہ خان،ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) عمران خان، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے عمارہ خان سسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) ثوبیہ حسام طورو، اسسٹنٹ کمشنر سید نعمان علی شاہ اور چیف کنزرویٹر آفس فارسٹ گلزار رحمان سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران، محکمہ جنگلات، سول ڈیفنس، طلبائ اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے پودا لگانے کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا میں شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے اور اس شجر کاری مہم میں ان اقسام کے پودے لگا نے پر زور دیا جا رہا ہے جو کہ آسانی سے اٴْگ سکیں اور اس شجر کاری مہم میں لوکل کمیونٹی کو بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام میں شعور پیدا ہو اور بعد میں پودوں کی حفاظت ممکن بنائی جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ یہ پودے محکمہ جنگلات کے نہیں ہم سب کے ہیں اور ہم کو ہی ان کی حفاظت کرنا ہو گی اور اس شجرکاری مہم میں پودوں کے سائز پر زیادہ فوکس کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی سروائیول کی شرح زیادہ ہو اور آسانی سے اٴْگ سکیں۔ انھوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کی کامیابی سے آلودگی میں کمی واقع ہو گی۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے علاقہ عوام سے بھی ملاقات کی اور ان کو پودوں کی اہمیت اور ان کی حفاظت کے بارے میں آگاہی دی۔

علاقہ مکینوں نے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کر وائی۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل کی کہ کہ وہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے علاقوں میں پودوں کو حفاظت کریں کیوں کہ درخت زندگی کی بقا ہے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہیں اورآب ہوا کو خوشگوار بناتے ہیں اس لیے ہر شہری کم از کم دو پودے ضرور لگائے تاکہ شجرکاری مہم کوکامیاب بنایا جا سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں