اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور رائو محمد ہاشم عظیم نے حافظ آباد اور سید علیاں میں قائم برف خانوں کے معائنے کئے

جمعرات 17 جون 2021 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) ڈی سی ڈیرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور رائو محمد ہاشم عظیم نے حافظ آباد اور سید علیاں میں قائم برف خانوں کے معائنے کئے ۔ معائنے کے دوران صفائی ستھرائی قیمتوںاور مشینری کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ناقص صفائی اور حفظان ِ صحت کے اصولوں کو نظرانداز کرنے پر حافظ آباد کے برف خانے کو موقع پر سیل کیا۔

اے سی نے اس موقع پر کہا کہ کسی کو بھی عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ وصولیو ں کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر درابن شاہ بہرام نے بنیادی مرکزِ صحت موسیٰ زئی کا دورہ کیا اور وہاں موجود طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سٹاف کی حاضری اور ادویات کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے اے سی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے اور اس ضمن کوتاہی کی باالکل گنجائش نہیں اس لئے تمام سٹاف حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت کریں ۔

بعدازاں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جاری ویکسینیشن عمل کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ویکینیشن کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں