پشاور،محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن میں زما کے پی ایپ کے اجراء سے محاصل کی وصولی میں عوام کو سہولت ہوگی ،مشیر وزیراعلی خلیق الرحمن

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا خلیق الرحمن نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن میں زما کے پی ایپ کے اجراء سے محاصل کی وصولی میں عوام کو سہولت ہوگی اور محاصل کی وصولی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ محکمہ ایکسائز میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے وژن کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن میں خاطر خواہ اضافے کے لئے آئندہ دو ماہ میں یونیورسل نمبر سکیم شروع کی جارہی ہے۔ تمام امور کمپیوٹرائز ہونے سے شہری ایک کلک پر ادائیگی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس سے رجسٹریشن میں اضافہ ہوگا اور صوبے کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ ہائوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن میں گاڑیوں کی ٹوکن فیس آن لائن جمع کرانے کے لئے موبائل اپلی کیشن کا افتتاح کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو امحمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں صوبائی وزراء، ممبران صوبائی اسمبلی اور مختلف محکموں کے انتظامی سیکریٹریوں نے شرکت کی۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر ایکسائز و ٹیکیشن خلیق الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ذاتی دلچسپی اور رہنمائی کی بدولت محکمہ ایکسائز آج اس قابل ہوگیا کہ صوبے کی27 اضلاع میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس آن لائن جمع ہو ں گے۔

ابتدائی طور پر گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس کی ادا ئیگی ہو سکے گی جبکہ مستقبل میں پراپرٹی ٹیکس بھی اسی ایپ کے ذریعے جمع ہو سکے گا۔ جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں سروے کے بعد پراپرٹی ٹیکس کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا اور محاصل میں مذید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے منتخب اراکین اسمبلی ، تاجر وں اور دیگر افراد کے تعاون سے صوبہ خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ جس سے ریونیو میں مذید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کا ایک نیا روپ عوام کے سامنے لایا جارہا ہے۔ عوام کے اعتماد کو بحال کیا جائیگا اور ہر فورم پر عوام کو سہولیات فراہم کی جائیگی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں