پشاور، ضلعی الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی ووٹرز ڈے منایا گیا

منگل 7 دسمبر 2021 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) ضلعی الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی ووٹرز ڈے منایا گیا. اس موقعے پر ڈسٹرک الیکشن کمشنر محمد عمران نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہر سال سات دسمبر کو قومی ووٹرز ڈے مناتا ہے، یہ دن منانے کا مقصد عوام کو جمہوری اور قومی ذمہ داری سے روشناس کرانا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مہمند قبائلی ضلعے کے عوام پر زور دیا کہ وہ اُنیس دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈال کر اپنا قومی فریضہ انجام دی.محمد عمران نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری، معذور افراد اور باالخصوص خواجہ سراء قومی شناختی کارڈ بنوا کر ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں