محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا کے ا ٓفیسر کی گریڈ 20 میں ترقی

جمعرات 20 جنوری 2022 00:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی سیلیکشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا کے گریڈ 19 کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مصطفی کمال شاہ کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر گریڈ 20 میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے اپگریڈڈ عہدے پر ترقی دیدی ہے، مذکورہ آفیسر عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں