پشاور، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیبر کالونی ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 ہوتی میں کورونا کیسز کی نشاندہی،انتظامیہ کا سکولز 10 دن کیلئے بند کرنے کا اعلامیہ جاری

منگل 25 جنوری 2022 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے پیش نظر اور مذید پھیلائو کو روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیبر کالونی مردان ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 ہوتی میں کورونا کیسز کی نشاندہی/ مثبت رپورٹس آنے پر درجہ بالا سکولوں کو 10 دن کیلئے بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

درجہ بالا سکولوں میں کورونا وباء سے متاثرہ افراد کو 14 دن گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔ درجہ بالا سکولوں میں 12 اور اس سے زائد عمر کے اہلکاروں، اساتذہ، طلباء اور دیگر عملہ کو بغیر کورونا ویکسینیش سکولوں میں داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ ٹی ایم اے کو سکولوں کی بندش کے دوران وقتاً فوقتاً جراثیم کش سپرے کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔محکمہ صحت کو بھی متاثرہ گھرانوں کی صحت کی مانیٹرنگ، کورونا کے ٹیسٹ اور لاک ڈاون ایریا میں ویکسینیشن کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں