وفاق کا شفافیت کے لئے زکواة میں زیڈ آئی ایم سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

بدھ 18 مئی 2022 23:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) وفاق نے شفافیت کے لئے زکواة میں زیڈ آئی ایم سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نئے سسٹم کے لئے بیوہ گان کو اپنے شوہروں کے ڈیتھ سرٹیفیکٹ جمع کرنے ہو نگے ، جبکہ اٹھارہ سال کی عمر کے نوجوان کو اپنے سرٹیفیکٹ عمر کے جمع کرنے ہو نگے ، نئے سسٹم سے زکواة میں من پسند افراد اور سیاسی بنیادوں میں شامل کرنے والے افراد کے ناموں کو خارج کردیا جائے گا ، نئے سسٹم کے کے باعث پشاور کے 509کمیٹیوں کو زکواة رقوم کی فراہمی بند کر دی گئی ہے ، اور اس سلسلے میں پہلے سے موجود زکواة مستحقین کی تفصیلات طلب کی گئی ہے ، پشاور سمیت صوبے بھر میں یہ سسٹم نافذکیا جارہاہے ، شادی بیاہ کے لئے زکواة رقوم حاصل کے لئے پہلے بھی اس پالیسی کے تحت نئی شرائط نافد کئے گئے ہیں، مریضوں کے لئے بھی اس سسٹم کے ذریعے نئے شرائط لاگو کئے گئے ہیں سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سسٹم سے شفافیت ہونے کے ساتھ ساتھ غیر مستحق افراد فہرستوں سے خود بخود خارج ہو جائینگے ، اور اس اقدام کو عام حلقے سراہتے ہیں ،

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں