تحصیل کونسل کی ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سے کوشاں ہیں،مئیر حمایت اللہ مایار

منگل 24 مئی 2022 00:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) خواتین ورک پلیس کے حالات کار، ملازمتی حقوق اور اس سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی و حل کے سلسلے میں اقدامات اٹھانے کیلیے بننے والی خواتین ورکرز الائنس نے ٹی ڈی ای اے اور ا ٓئی ار ایس پی کے تعاون سے بین الاقوامی یوم مزدور کو مناتے ہوئے ایک سمینار کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد ملازمت پیشہ خواتین کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالنا، ان کے حقوق کی فراہمی یقینی بنانا اور اس سلسلے میں انتظامی سطح پر اقدامات اٹھانے پر زور دینا اور کم ازکم اجرت میں حالیہ اضافہ کو عملی جا مہ پہنانے کا مطالبہ شامل تھا۔

سیمینار میں مختلف رسمی و غیر رسمی شعبوں میں کام کرنیوالی خواتین، سماجی تنظیموں کے نمائندگان، ضلعی افسران، اسٹنٹ کمشنر مردان، ممبران صوبائی اسمبلی، مردان چیمبر اف کامرس کے نمائندوں، لیبر ڈیپارٹمنٹ، اور میڈیا نمائیندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار میں تحصیل مئیر حمایت اللہ مایار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ار ایس پی کے پراجیکٹ کوآرڈینٹر عمران علی نے آئی آر ایس پی کے تعارف کیساتھ EWAM پراجیکٹ کے مقاصد اور نمایاں نکات پر روشنی ڈالی اور ضلع مردان میں پراجیکٹ کے تحت اب تک کی جانے والی سر گرمیوں پربحث کی۔

جبکہ خواتین ورکرز الائنس کی کنونیئر نصرت آرا نے خواتین ورکرز الائنس کے ذریعے مختلف ورک پلیسز میں کی گئی نگرانی سے سامنے آنے والے مسائل کا ذکر کیا اور خواتین ورکرز کو درپیش مسائل کے حل پر زور دیا۔ اپنے خطا ب میں کنونیئر نصرت آرا نے شرکا کوآگاہ کیا کہ پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے مگرخواتین کی اس آبادی کا کم و بیش 15فیصد رسمی اور غیر رسمی شعبوں میں برسرروزگار ہیں اس کی بنیادی وجہ لیبر قوانین پر عدم عملدرآمد اور انتظامی اصلاحات کے نفاذ کا فقدان ہیجس کی وجہ سے ان شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کام کرنے کی جگہوں(ورک پلیسیز) پر نا مناسب سہولیات اور رویوں کا شکار ہیں۔

خواتین ورک پلیس کے حالات کار اور ملازمتی حقوق کے ضمن میں در پیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ضلع کی سطح پر بننے والی ویمن ورکرز الائنس اپنی حالیہ مانیٹرنگ رپورٹس کی روشنی میں لیبرقوانین پرمکمل عملدرآمد کویقینی بنانے اور انتظامی ڈھانچے میں مطلوبہ اصلاحات کے نفاز کیلیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ ویمن ورکرز الاینس ضلعی کنونشن کے ذریعے لیبر ڈیپا رٹمنٹ سے ا ن مجوزہ نکات پر لیبر قوانین کی روشنی میں مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلیے پرزورمطالبہ بھی کیا اور ساتھ ساتھ تمام منتخب ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی سے بھی درخواست کی گئی کہ ان نکات پرلیبرڈیپارٹمنٹ کے ذریعے من وعن عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنا قانونی اور آیئنی کردارادا کریں۔

سیمینار سے خطاب کرتے تحصیل مئیر حمایت اللہ مایار نے کہا کہ تحصیل کونسل ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کیلئے وہ ہمیشہ سے کوشاں ہیں اور خواتین ورک پلیس کے حالات کار اور ملازمتی حقوق کے ضمن میں در پیش مسائل کو حل کرنے کیلئے تما م وسائل بروئیکار لائے گے۔ انہوں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو تاکید کی کہ خواتین ورکرز کے تمام قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامت اٹھائے جائیں۔

انہوں نے ویمن ورکرز الائینس کی سرگرمیوں کو سراہا اور انکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبے میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم مسائل کے دیرپا حل کیلئے ضروری ہے کہ عوام بھی اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی ادارے کو درپیش مسائل اس میںہونے والی خلاف ورزی کی نشاندہی کریںتاکہ حکومت اس کا پروقت تدارک کر سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں