لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جاری میگا واٹر سپلائی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے، وزیر برائے آبنوشی شکیل احمد خان

جمعرات 7 جولائی 2022 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2022ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے آبنوشی شکیل احمد خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے صوبے میں جاری میگا واٹر سپلائی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ جبکہ لواغر ڈیم تا کرک سٹی میگا پراجیکٹ سکیم اور اتلا ڈیم صوابی واٹر سکیم کو اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر نے یہ ہدایات محکمہ آبنوشی کی جانب سے صوبے میں جاری واٹر سپلائی سکیموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ادریس خان، چیف انجنیئرز، ایکسئین، ٹیکنیکل سٹاف اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر کو صوبے میں جاری میگا واٹر سپلائی سکیموں کی موجودہ پراگرس، ان پر خرچ شدہ فنڈز، سکیموں کی کل لاگت اور ان سے مستفید ہونے والے لوگوں کے بارے میںتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ بعض سکیموں کی سولر انسٹالیشن مکمل ہوچکی ہیں اور بعض سکیموں کو ٹیسٹنگ کی بنیاد پر شروع کیا ہے۔ اجلاس میں احمد آباد شکردرہ واٹر سپلائی سکیم، دیر لوئر، لواغر تا کرک سٹی میگا واٹر پراجیکٹ سکیم، ڈی آئی خان، پاڑا چنار، صوابی، شلمان لنڈی کوتل، علی مسجد ضلع خیبر اور خویزئی بایزئی و پنڈیالائی ضلع مہمند واٹر سپلائی سکیموں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اسی طرح بعض سکیموں کی بڈنگ پراسس اور ٹینڈرز بھی اجلاس میں زیرغور لائے گئے۔ صوبائی وزیر شکیل احمد خان نے کہا کہ واٹر سپلائی سکیموں کے کاموں میں تیزی لاکر انہیں بروقت مکمل کیا جائیں، انہوں نے کہا کہ جس سکیم میں مسئلہ درپیش ہو انہیں فوری حل کیا جائے تا کہ صوبے کے عوام کی بہتر مفاد میں میگا پراجیکٹس بروقت مکمل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں