محکمہ ایکسائز پشاورکی کارروائی، ملزم گرفتار،180گرام منشیات برآمد

پیر 20 مارچ 2023 16:54

محکمہ ایکسائز  پشاورکی کارروائی، ملزم گرفتار،180گرام منشیات برآمد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) محکمہ ایکسائز پشاور کی کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے 180گرام منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایکسائز پولیس کے مطابق پراونشل انچارج ایکسائز انٹیلی جنس بیورونے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر بس سٹینڈپشاور میں کارروائی کے دوران ایک بین الاقوامی منشیات سمگلر کوگرفتار کر لیا گیا ملزم نے پیٹ کے اندر 3 عدد انڈے نما کیپسول چھپائے تھے۔

ملزم کے پیٹ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 3 عدد انڈے نما کیپسول میں چھپائی گئی 180گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ منشیات کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے انگلینڈ سمگل کرنے جارہا تھا۔ ایکسائز پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں