جمرود، ٹیسکو اہلکار بجلی کے جھٹکے سے جاں بحق

پیر 26 جون 2023 21:28

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2023ء) جمرود میں ٹیسکو اہلکار بجلی کی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، ریسکیوں 1122ذرائع کے مطابق فرقان نامی ٹیسکو اہلکار جمرود بائی پاس کے قریب بجلی ٹھیک کرنے میں مصروف تھا کہ اس دوران اسے بجلی کی کرنٹ لگ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جسے فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں