رمضان پیکج کے تحت اب تک 4 لاکھ 38 ہزار547 خاندانوں کو امدادی چیکس تقسیم کردیئے گئے ہیں، ظاہر شاہ طورو

بدھ 27 مارچ 2024 23:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت صوبے کے مستحق خاندانوں میں امدادی چیکس کی تقسیم بلا تعطل جاری ہے رمضان پیکج کے تحت ٗاب تک 4 لاکھ 38 ہزار547 خاندانوں کو فی خاندان کے حساب سے 10 ہزار روپے کے امدادی چیکس تقسیم کردیئے گئے ہیں، اب تک 4 ارب 38 کروڑ 54 لاکھ روپے 70 ہزار کے مالیت کے چیک تقسیم کئے جاچکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں رمضان پیکج کے حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کیا،ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کے تحت احساس پروگرام کے ذریعے صوبے کے مجموعی طورپر 7 لاکھ 77 ہزار 419 مستحق خاندانوں کو امدادی چیکس فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں