خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

جمعرات 28 مارچ 2024 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے صوبائی محکمہ تعلیم نے میدانی اور بالائی علاقوں کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یکم اپریل سے 8 اپریل تک موسم بہار کی چھٹیاں ہوں گی لیکن تمام پرنسپل و ہیڈ ٹیچرز اور کلریکل اسٹاف کی اس دوران تعطیلات نہیں ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں