پشاور ہائیکور ٹ میں متنی کے گاوئں کی بجلی کاٹنے کے خلاف دائر درخواست پر پیسکو سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سناعت 30 اپریل تک ملتوی کردی

جمعرات 18 اپریل 2024 21:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) پشاور ہائیکور ٹ میں متنی کے گاوئں کی بجلی کاٹنے کے خلاف دائر درخواست پر پیسکو سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سناعت 30 اپریل تک ملتوی کردی ۔پشاور ہائیکور ٹ میں متنی کے گاوئں کی بجلی کاٹنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت دو رکنی بینچ جسٹس شکیل احمداور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ میں پیش ہوا۔وکیل درخواست گزار عدنان خان یوسفزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پسیکو حکام نے ایک سال سے بجلی کاٹ دی ہے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جس پر وکیل پیسکو نے کہا کہ لوگ بل نہیں دیتے اس وجہ سے بجلی کاٹ دی ہے۔ جسٹس شکیل احمد کے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری عام صارف نہیں کررہا جو لوگ کررہے ہیں ان پر آپ ہاتھ نہیں ڈالتے۔بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے اور تکلیف عوام کو دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جو لوگ بل نہیں دیتے ان کے خلاف کارروائی کریں, لیکن جو بل دے رہے ہیں ان کو تو بجلی دیں۔جو لوگ بل دیتے ہیں ان کو آپ کس بات کی سزا دے رہے ہیں۔

آپ لوگوں کی تکلیف کا احساس کرنا چاہیئے۔ بجلی نہیں ہوگی تو بہت سے مسائل ہوتے ہیں۔بجلی چوری میں آپ کے ڈیپارٹمنٹ کے لوگ ملوث ہے کیا آپ کو پتہ نہیں ہے۔ادارے والے کام نہیں کرتے اس وجہ سے نقصان بھی ہورہا ہے۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ تھوڑا سا احساس کریں, تو پھر کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے۔جب آپ بجلی دینگے تو لوگ بل جمع کریں گے۔ جب آپ بجلی نہیں دے دینگے تو لوگ بل کہا سے دینگے۔

درخواست گزار صارف نے کہا کہ ایک سال سے ہمارے علاقے کی بجلی منقطع ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بہت مشکلات ہے خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ عدالت نے پیسکو سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ۔عدالت نے کہا کہ آپ جمع کریں آئندہ سماعت پر ہم اس کیس کو فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے پیسکو سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سناعت 30 اپریل تک ملتوی کردی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں