صوبائی کابینہ نے غیر آئینی طور پر اپریل کا بجٹ منظور کیا

جیل میں موجود قیدی کی مرضی پر صوبہ چل رہا ہے،عباد اللہ

منگل 23 اپریل 2024 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے غیر آئینی طور پر اپریل کا بجٹ منظور کیا، جب سے صوبائی حکومت بنی ہے، تنازعات کا شکار ہے،جیل میں موجود قیدی کی مرضی پر صوبہ چل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پارلیمنٹ کی بے توقیری کرررہی ہے،قومی اسمبلی ،سندھ اسمبلی ،بلوچستان ،پنجاب اسمبلی معمول کے مطابق چل رہی ہے،چیئرمین سینیٹ ،ڈپٹی سینٹ انتخابات میں ہمارے صوبے کو محروم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دعوی کا تھا کہ کھبے کو ٹکٹ دیں تو جیت جائیں گے، باجوڑ میں پی ٹی آئی کو شکست ملی، یہ جو الزامات لگا رہے ہے دھاندلی کا ڈی آئی خان میں کیا ہوا، سب کو پتہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی رات کو جا کر پیروں میں پڑتے ہیں اور دن کو بھڑکیں مارتیں ہے، 92 فیصد وفاق پر جبکہ 8فیصد صرف صوبے کا اپنا ہوتا ہے، اسمبلی میں اکثریت ہوتے ہوئے اجلاس نہیں بلایا جا رہا ہے، یہ گالم گولچ بریگیڈ ہے،یہ ایسی ہی حکومت چلاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 18 یونیورسٹیوں وی ڈیز ،22 محکموں کے سربراہ موجود نہیں ،صوبے کے سربراہ کو کوئی دلچسپی نہیں،مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے تفصیلی فیصلے کا وقت پورا ہونے کے بعد توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں