ریسکیو 1122 باجوڑ کے اہلکاروں نے سیلابی ریلے میں پھنسے 6 افراد کو بچا لیا

اتوار 28 اپریل 2024 13:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ریسکیو 1122 باجوڑ کے اہلکاروں نے سمسئ خوڑ میں سیلابی ریلے میں پھنسے 6 افراد کو بچا لیا۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 باجوڑ کے مطابق سمسئ خوڑ نزد رشکئ تحصیل خار میں فیلڈر کار 6 سواریوں سمیت گہرے سیلابی ریلے میں پھنس گئی۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل، ڈیزاسٹر اور ریکوری ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم نے فیلڈر کار کو پیشہ ورانہ طریقے سے ریکور کی اور فیلڈر کار میں موجود بیمار عورت کو میڈیکل ٹیم نے فرسٹ ایڈ فراہم کرکے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں