خفیہ معلومات کی سوشل میڈیا پر تشہیر، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

پیر 13 مئی 2024 13:42

خفیہ معلومات کی سوشل میڈیا پر تشہیر، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) وفاقی حکومت نے حساس خفیہ معلومات اور خفیہ دستاویزات کی سوشل میڈیا پر غیر مجاز تشہیر پر کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ اس طرح کی معلومات کا پھیلا پاکستان کے اسٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو زک پہنچانے کے علاوہ دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس تناظر میں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے جو خفیہ معلومات یا دستاویزات کو افشاں کرنے یا پھیلانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جائیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں