خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات برائے تحصیل کونسل چیئرمین کےلیے پولنگ جاری

اتوار 28 اپریل 2024 14:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) صوبہ خیبرپختونخوا میں تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق چئیرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں۔ تمام تحصیلوں میں پولنگ کا آغاز آج صبح 8 بجے ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی. خواتین بھی اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کےلیے پولنگ اسٹیشنوں پر موجود ہیں۔

پولنگ کے عمل کی نگرانی کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہیں. الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ مرکزی کنٹرول روم سے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ جارہی ہے۔پولنگ یا انتخابی عمل کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں