باجوڑ ،سیلابی ریلے میں بچائی گئی خاتون نے ہسپتال میں 4 بچوں کو جنم دے دیا

اتوار 28 اپریل 2024 14:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) باجوڑ میں ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر و میڈیکل ٹیم کی جانب سے سیلابی ریلے میں بچائی گئی خاتون نے ہسپتال میں 4 بچوں کو جنم دے دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 باجوڑ کے مطابق ریسکیو 1122 باجوڑ کی ڈیزاسٹر و میڈیکل ٹیم نے سمسئی خوڑ نزد رشکئی خار میں پھنسی ہوئی جس فلیڈر گاڑی سے مریضہ کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا اس خاتون نے ہسپتال میں 4 بچوں کو جنم دیا۔ ریسکیو1122 کی بروقت امدادی سرگرمیوں کی وجہ سے ماں اور بچے صحتمند ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سعد خان ریسکیو1122 اہلکاروں میں توصیفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں