ا*ٹانک میں سیشن جج کے اغواء کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

ظ*کمیٹی میں سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شامل

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

ب*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) ٹانک میں سیشن جج کے اغواء کیس سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی جبکہ واقعے کی ایف آئی ا?ر بھی محکمہ انسداد دہشت گردی نے درج کرلی۔پولیس کے مطابق جج کے اغواء کیس سے متعلق بنی کمیٹی میں سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شامل ہیں جبکہ جج کی بازیابی کے لیے سی ٹی ڈی میں الگ ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق جج کی گاڑی کو ریکور کرلیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی جائے وقوعہ کے روٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈی آئی خان ریجن کے مختلف علاقوں میں مسلسل سرچ آپریشن اور کئی مشبہ افراد سے تفتیش بھی جاری ہے۔دوسری جانب سیشن جج کے اغواء کی ایف آئی ار محکمہ انسداد دہشت گردی نے درج کرلی۔ادھر ڈی آئی خان اور ٹانک سرحد پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور کسی بھی گاڑی اور شخص کو بغیر تلاشی کے پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے سے روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں