بشام شانگلہ پاور ہاؤس کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند قراقرم ہائی وے گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی

اتوار 28 اپریل 2024 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) بشام شانگلہ پاور ہاؤس کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند قراقرم ہائی وے گاڑیوں کی آمد و رفت کےلئے کھول دی گئی۔

(جاری ہے)

ہائی ویز ٹریفک پولیس خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قراقرم ہائی وے بمقام پاور ہاؤس بشام شانگلہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بند ہوگئی تھی۔ ہائی ویز ٹریفک پولیس، بشام شانگلہ اور دیگر مقامی لوگوں اور ڈرائیور حضرات کا تعاون حاصل کرتے ہوئے پتھر ہٹائے گئے اور گاڑیوں کی آمد و رفت کےلئے روڈ کھول دیا گیا۔ بیان کے مطابق مستقل صفائی کےلئے متعلقہ محکموں کو آگاہ کیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں