تحصیل چیئرمین کے انتخابات کے موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاؤ کا ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کے ہمراہ پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ

اتوار 28 اپریل 2024 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں تحصیل چیئرمین کے انتخابات کے موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاؤ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ظہور بابر آفریدی کے ہمراہ منتخب پولنگ اسٹیشنوں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پولنگ کے عمل، سیکیورٹی و دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولنگ سٹاف کو غیر جانبداری اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی انتخابات کیلئے پر امن ماحول کو یقینی بنانے اور امان و امان کو قائم رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں