پشاورپولیس کی کارروائی میں حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار

منگل 30 اپریل 2024 13:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) پشاورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تین ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس پشاورکےمطابق ایس ایچ او تھانہ متھرا مسعود خاننےپولیس نفری کی ہمراہ خفہ اطلاع پر کاروائ کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر کے ان کےقبضےسے 1 کروڑ 36لاکھ روپے برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان میں صدیق ، گل بت اور ریاض شامل ہیں، تینوں ملزمان ضلع خیبر کے رہائشی ہیں،جن کو باڑہ چوک ورسک روڈ پر کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے مزید قانونی کارروائی کےلئے ملزمان اوربرآمد ہونی والی رقم ایف آئی اےحکام کےحوالے کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں