ملک بھر کے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاؤ

بدھ 1 مئی 2024 14:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ ملک بھر کے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی یوم مزدور کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی یوم مزدور کے مناسبت سے ہم ملک بھر کے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ہمارے مزدور مہنگائی، بےروزگاری اور معاشی بدحالی کی چکی میں بری طرح پس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ، آج بھی مزدوروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کو سیاست سے بالاتر ہوکر مزدور کے بہتر مستقبل کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، مزدور کی ترقی کے بغیر سیاسی، معاشی اور سماجی پائیدار ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں