ہماری قومی ترقی میں محنت کش طبقے کا خون پسینہ شامل ہے، مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان

بدھ 1 مئی 2024 18:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے کہا ہے کہ ہماری قومی ترقی میں محنت کش طبقے کا خون پسینہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد قوموں کی ترقی میں محنت کش طبقے کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنا اور انکو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا کے کونے کونے میں جہاں بھی ترقی آئی ہے تو اس میں محنت کشوں کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قومی ترقی میں محنت کش طبقے کا خون پسینہ شامل ہے. انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے اندر اور دیار غیر میں اپنے وطن اور صوبے کے محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں