ؒصحافی برادری کی ملکی ترقی میں خدمات پر ہم انھیں خراج ِ تحسین پیش کرتے ہیں''سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی

M ہماری حکومت نے ماضی میں بھی شعبہ صحافت سے منسلک لوگوں کے لیے فلاحی اقدامات کیے جس کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی بابر سواتی

جمعرات 9 مئی 2024 22:40

۔پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون کہا گیا ہے اوروہ ملک جرائم و ناانصافی سے پاک ہونے لگتا ہے جس میں مثبت صحافت ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے مانسہرہ پریس کلب کے صحافیوں سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں دورانِ ملاقات کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے۔

بابر سلیم سواتی نے eکہا کہ میڈیا کا کردار ریاستی ترقی میں انتہائی اہم ہے اور صحافی برادری کی ملکی ترقی میں خدمات پر ہم انھیں خراج ِ تحسین پیش کرتے ہیں، بابرسلیم سواتی نے کہا کہ ہماری حکومت نے ماضی میں بھی شعبہ صحافت سے منسلک لوگوں کے لیے فلاحی اقدامات کیے جس کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر مانسہر ہ پریس کلب نے وہاں کے صحافیوں کو درپیش مسائل کو سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی اور مشیر اطلاعات محمد علی سیف کے سامنے پیش کیا جن میں مانسہرہ کے صحافیوں کے لیے میڈیا کالونی کا قیام، مانسہرہ پریس کلب اور ٹی ایم اے کے درمیان پریس کلب بلڈنگ کا تناظہ، پریس کلب گرانٹ کا مسئلہ اور مانسہرہ پریس کلب میں ڈیجٹل لیب کے قیام کا مطالبہ جیسے نکات شامل تھے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوابیرسٹرمحمد علی سیف نے صحافیوں کے تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے حکومتی سطح سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات کے اختتام پر مانسہرہ سے آئے صحافیوں کے وفد نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی اور مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف سے کے ساتھ یادگاری گروپ فوٹو بنایا۔ 09-05-24/--359 #h# ٓنوشہرہ تحریک انصاف کا 09مئی کو پبی ،نوشہرہ کینٹ شوبرا چوک اور جہانگیرہ میں احتجاجی مظاہرے #/h# گ نوشہرہ (آن لائن)نوشہرہ تحریک انصاف کا 09مئی کو پبی ،نوشہرہ کینٹ شوبرا چوک اور جہانگیرہ میں احتجاجی مظاہرے۔

عمران خان سمیت جعلی مقدمات میں گرفتار کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ۔09مئی 2023کے سانحہ پر غیرجانبدارانہ جوڈیشل کمیشن بنانے کی قراداد منظور۔جہانگیرہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ممبرقومی اسمبلی شاہ احد کاکاخیل اور ممبر صوبائی اسمبلی ادرس خٹک ،پبی میں صوبائی وزیرایکسائز میاں خلیق الرحمن،ممبرصوبائی اسمبلی اشفاق خان اور قومی اسمبلی کے ممبر زولفقار خان اور شوبرا چوک نوشہرہ کینٹ میں ریلی کی قیادت ضلعی صدر اور ممبرصوبائی اسمبلی میاں عمرکاکاخیل اور ممبرصوبائی اسمبلی زرعالم نے کی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں