صوبائی دارلحکومت پشاورسمیت صوبہ بھر میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم نہ ہو سکا

اتوار 26 مئی 2024 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2024ء) صوبائی دارلحکومت پشاورسمیت صوبہ بھر میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم نہ ہو سکا ۔ سخت گرمی میں واپڈا حکام کے ظلم و ستم جاری ہیں ۔ شہر ی علاقوں میں 8 سے 10 اور مضافاتی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے ۔ جس سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

شہری علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے دیہی اور نواحی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ہر ماہ بھاری بل آجاتے ہیں ، بجلی آتی نہیں ۔ سخت گرمی میں بجلی نہ ہونے کا عذاب بھی جھیلنا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں نے بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہ کرنے پر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے کی دھمکی دی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں