23ویں آل خیبر پختونخواانٹرڈویژن جمناسٹک چمپئن شپ 21اپریل سے پشاور میں شروع ہوگی،اعجاز احمد

جمعہ 20 اپریل 2018 17:47

23ویں آل خیبر پختونخواانٹرڈویژن جمناسٹک چمپئن شپ 21اپریل سے پشاور میں شروع ہوگی،اعجاز احمد
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) خیبر پختونخواجمناسٹک ایسوسی ایشن نے کل21اپریل سے دوروزہ23ویں آل خیبر پختونخواانٹرڈویژن جمناسٹک چمپئن شپ منعقد کرانے کا اعلان کردیا،جسمیں صوبے کے تمام ساتوں ندویژن سے ٹیمیں حصہ لیںگی ،اختتامی تقریب کے موقع پر سلور جوبلی بھی منائی جائے گی جسکے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر اور خیبر پختونخوامیں جمناسٹک کھیل کے بانی اعجاز احمد خان پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کھیل انکی زندگی ہے کیونکہ انہوںنے بچپن سے شعبہ کھیل سے وابستہ ہوئے اپنے وقت کے ایک بہترین تن ساز تھے اسکے علاوہ انہوںنے جمناسٹک کھیلی ،تاہم جمناسٹک کیساتھ دلی لگائوکی وجہ سے جمناسٹک فیڈریشن سے کوچنگ کورس کی اور اسکے بعد اولمپک کمیٹی آف ایشیاء کے زیر اہتمام مختلف ادوار میں پشاور اور کالام میں مزید کورسز کرکے اس جمناسٹک سے مزید آگاہی حاصل کی،انکاکہناتھاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خیبر پختونخوامیں 23سال سے اسکی کھیل کی خدمت کرہے ہیںشروع میں ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل تھے تاہم قومی سپورٹس پالیسی 2005کے بعد صوبائی کابینہ نے مجھے بہترین خدمات کے اعتراف میں ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے پر فائز کیا،تاہم افسوس اس بات پر ہے کہ کھیلوں کے بعض آفراد نے خیبر پختونخوامیں متوازی جمناسٹک ایسوسی ایشن قائم کرکے اس کھیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،لیکن وہ صوبائی حکومت کی جانب سے سپورٹس کے سالانہ فنڈز روکنے کا پرواہ کئے بغیر اپنامشن جاری رکھاہواہے اور جب تک زندگی رہی جمناسٹک کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتارہوںگا،اعجاز احمد نے مزید کہاکہ وزارت کھیل کی عدم سرپرستی کے نہ صرف صوبائی سطح کے مقابلوں کا کلینڈر جاری کرکے اسکے مطابق ٹورنامنٹس کا انعقاد تواتر کیساتھ کیا جاتاہے بلکہ قومی سطح کے مقابلوں کیلئے بھی کھلاڑیوں کو تیار کرکے صوبائی ٹیم بھیجناپڑتاہے اور اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ قومی سطح کے مقابلوں میں ہمیں سرخروہورہے ہیں،انہوںنے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی کلینڈر کے مطابق 23ویںآل خیبر پختونخواانٹرویژن جمناسٹک چمپئن شپ آج21اپریل کو صبح 10بجے قیوم سٹیڈیم کے جمناسٹک ہال میں شروع ہوگی جبکہ اختتامی تقریب بروز اتوار 22اپریل کو سہ پہر چار بجے منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

جسمیں صوبے بھر سے ٹیمیں بھر پور اندازمیں شریک ہونگی ،اس موقع پر ایسوسی ایشن کی سلور جوبلی بھی بھر پور طریقے سے منائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں