ایشین جونیئر سکواش چیمپئن کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا

منگل 13 نومبر 2018 19:01

ایشین جونیئر سکواش چیمپئن کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) بھارت میں کھیلی گئی ایشین جونیئر سکواش چیمپئین شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے خیبرپختونخواکے کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نواز دیا گیا اس موقع پر ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا میں دو نوں ایشین کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس سے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنیدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں سے بڑی توقعات وابستہ ہیں بھارت میں کھیلی گئی ایشین جوینئر سکواش چیمپئین شپ میں انڈر 15 میں حمزہ اور انڈر 17 میں عباس زیب نے کامیابی حاصل کی بھارت میں کامیابی حاصل کرنے پر خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ایک ایک لاکھ روپے نقد انعامات دیے گئے ڈی جی سپورٹس جنید خان کا کہنا تھا کہ جوننئر کھلاڑیوں سے کافی توقعات وابستہ ہیں اگر کھلاڑیوں محنت کریں تو سکواش کی دنیاء میں کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنیدخان نے اس موقع پر سکواش کوچ طاہر خان کوکھلاڑیوں کی بہترین ٹریننگ و کوچنگ پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی وہ آئندہ بھی اسی طرح محنت جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ بھارت کے شہر چنائی میں منعقدہ ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے انفرادی مقابلوں کے انڈر15 کیٹگری میں محمد حمزہ نے بھارت کے کھلاڑی ارنیوسرین کو گیارہ چھ ، گیارہ نو اور گیارہ سات سے شکست دی جبکہ انڈر19 کیٹگری میں عباس زیب نے ہانگ کانگ کے chung yat long کو گیارہ چار ، گیارہ تین اور گیارہ چار سے شکست دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں