نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواآرچری ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے،ساراخان

وقاص خلیل،اسرار،وجاہت اوروقارباصلاحیت کھلاڑی ہیں جو شروع سے لیکر آج تک اپنے پریکٹس میں مصروف ہیں،گفتگو

منگل 15 اکتوبر 2019 16:33

نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواآرچری ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے،ساراخان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) خیبر پختونخواآرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں منعقدہ 33ویں نیشنل گیمزکیلئے منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بدستور جاری ہے،جہاں پر کھلاڑیوں کو خاتون کوچ ساراخا ن بہترین طریقے سے ٹریننگ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کوچ ساراخان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز کیلئے بہترین کھلاڑیوں کاانتخاب کیاہے جن میں وقاص خلیل،اسرار،وجاہت اوروقارباصلاحیت کھلاڑی ہیںجوحیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں لگائے کیمپ میںشروع سے لیکر آج تک اپنے پریکٹس میں مصروف ہیںان چاروں کھلاڑیوں کا تعلق پختونخواآرچری کلب سے ہے،انکاکہناتھاکہ پختونخواآرچری کلب پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں ہیں تاہم وہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ٹریننگ کیمپ کے دوران یہاں بھی فٹ ہوچکے ہیںانشاء اللہ نیشنل گیمزمیں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرکے صوبوں بلکہ ڈیپارٹمنٹ کا بھی بھرپور مقابلہ کرکے فاتح ہونے کا اعزازحاصل کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں