ہاکی لیگ اور آرگنائزنگ کمیٹی بارے شکایات کی تحقیقات کریں گے، کامران بنگش

جمعہ 15 اکتوبر 2021 21:49

ہاکی لیگ اور آرگنائزنگ کمیٹی بارے شکایات کی تحقیقات کریں گے، کامران بنگش
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) وزیر اعلیٰ کے معاون اطلاعات واعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ ہاکی لیگ کا اچھا فیڈ بیک ملا پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت سب نے اس کی تعریف کی ہے لیگ اور آرگنائزنگ کمیٹی بارے شکایات کی تحقیقات کریں گے۔

(جاری ہے)

لیگ کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاکی کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، لیگ کی غلطیوں سے سیکھیں گے اگلا ایڈیشن اس سے بہترین انداز میں منعقد کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیتنے والی ٹیم ہارنے والی ٹیم پر سبقت نہ سمجھے بلک سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا، ہار جیت کو صبر وبرادشت کے ساتھ تسلیم کیا جائے، رنرز اپ ٹیم نے اچھے جذبے کا مظاہرہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کھیل کو کھیل ہی سمجھا جائے، صبر وبرداشت کا ماحول برقرار رکھا جائے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں