پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

ہفتہ 22 جنوری 2022 17:54

پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے
پشار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) پشاور زلمی کے ٹام کوہلر کیڈمور، حضرت اللّٰہ زازئی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے کراچی پہنچ گئے۔اس کے علاوہ پیٹ برائون، شرفین ردرفورڈ اور میٹ پارکنسن بھی کراچی پہنچ گئے۔پشاور زلمی کے تمام پاکستانی کرکٹر بھی کراچی پہنچ چکے ہیں جبکہ بین کٹنگ بگ بیش کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

ثاقب محمود اور لیام لیونگسٹن انگلینڈ ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایل رائونڈر جیمز فاکنر اور ول اسمیڈ کراچی پہنچ گئے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا آغاز 27 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہوگا، مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ایونٹ 7 فروری تک کراچی جبکہ 10سے 27 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments