پشاور اور کوہاٹ اضلاع کی ضم تحصیلوں میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن اور ایتھلیٹکس کے ٹریننگ کیمپس کا باقاعدہ آغاز

جمعہ 1 جولائی 2022 20:53

پشاور اور کوہاٹ اضلاع کی ضم تحصیلوں میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن اور ایتھلیٹکس کے ٹریننگ کیمپس کا باقاعدہ آغاز
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2022ء) محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پشاور اور کوہاٹ اضلاع کی ضم تحصیلوں حسن خیل اور درہ آدم خیل میں ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع کی زیر نگرانی کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن اور ایتھلیٹکس کے ٹریننگ کیمپس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔مذکورہ اضلاع کی ضم تحصیلوں میں یہ کیمپس مختلف گراؤنڈز پرایک ماہ تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کیمپس کے اختتام پربہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں بعدازاں صوبائی اورقومی سطح کے کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع دیئے جائیں گے۔ انچارج سپورٹس آفیسر ساجدآفریدی نے مذکورہ گیمز کے کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس اور یونیفارم تقسیم کئے۔سپورٹس آفیسر نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے آپ کو بہترین کھلاڑی ثابت کرکے کھیل کی دنیا میں اپنا مقام بنائیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ سپورٹس اہلیت کے حامل کھلاڑیوں کی مکمل سرپرستی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں