پاکستان مسلم لیگ ن ضلع پشین کے زیراہتمام کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی

اتوار 25 اگست 2019 19:15

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع پشین کے زیراہتمام کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور کشمیر کے خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر سے نکالی گئی ریلی کے شرکائ نے بینر اور پاکستان اورکشمیر کے جھنڈے اٹھارکھے تھے ریلی کے شرکا نے ہندوستانی وزیراعظم اور ہندوستانی ظالم فوج کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے مختلف شاہراہوں پر گشت بعد آزاں ریلی باچاخان چوک پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کی جسے پاکستان مسلم لیگ ن صوبائی جنرل سیکریٹری سابق سٹی ناظم عبدالرحیم کاکڑ مسلم لیگ ن کے ضلع پشین کے صدر سعداللہ ترین علی واللہ کاکڑ حاجی عبدالرزاق سید نیک محمد آغا محمدین کاکڑ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ نے کشمیر کے خصوصی حیثیت اور آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرکے لاکھوں بے گناہ ومعصوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ تھوڑے جارہیہیں کشمیر پاکستان شہ رگ ہے کشمیری مسلمانوں کیساتھ اسلام کا صدیوں پرانا رشتہ ہے کشمیریوں پربھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے کشمیری عوام کو آزادی دینے کیلئے امریکہ اور اقوام متحدہ اپنا اہم کردار ادا کرے بھارت کے ظالم فوج بے گناہ لاکھوں کشمیریوں کوشہید اورزخمی کیا کشمیری مسلمان ستر سالوں سے کشمیر میں آگ اور خون کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں