امریکی سینٹ میں صدر ٹرمپ کو ایران کیخلاف فوجی کارروائی سے روکنے کی قرارداد منظور

قرارداد کے حق میں 55 جبکہ مخالفت میں 45 ووٹ ڈالے گئے

جمعہ 14 فروری 2020 20:15

امریکی سینٹ میں صدر ٹرمپ کو ایران کیخلاف فوجی کارروائی سے روکنے کی قرارداد منظور
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2020ء) امریکی سینٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے روکنے کی قرارداد منظور کر لی۔ ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے چالیسویں پر تعزیتی تقریب انعقاد کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی۔امریکی صدر کو ایران کے خلاف جنگ کی صورت میں کانگریس کی منظوری لینا پڑے گی۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹ میں قرارداد کے حق میں 55 جبکہ مخالفت میں 45 ووٹ ڈالے گئے، 8 ری پبلکن سینیٹرز نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔ سینٹ نے یہ اقدام ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو امریکا کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے 40 ویں روز کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایسی کسی بھی قرارداد پر ووٹنگ سے خبردار کیا تھا اور وائٹ ہاوس نے قرارداد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی تھی۔ادھر ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے چہلم پر تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ریلی بھی نکالی گئی۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں